اسرائیلی شہری بننے پر ملکہ حسن سے مصری شہریت واپس لے لی گئی

اسرائیلی شہری بننے پر ملکہ حسن سے مصری شہریت واپس لے لی گئی
اسرائیلی شہری بننے پر ملکہ حسن سے مصری شہریت واپس لے لی گئی

  


قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کی حکومت نے 2009 ءمیں اسرائیلی میں عرب ملکہ حسن کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی دو شیزہ نجلاعبدالعاطی سلیمان کی شہریت منسوخ کردی ، شہریت منسوخی کی وجہ اس کی بغیر اجازت اسرائیلی کی شہریت اختیار کرنا بتایا جاتاہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزیراعظم انجینئیر شرف اسماعیل نے ایک حکم نامے میں نجلا عبدالعاطی کی مصری شہریت ختم کردی ہے جس کے بعد اب وہ مصر کی شہری نہیں رہی ہے۔ قاہرہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ نجلا احمد عبدالعاطی کی مصری شہریت اس لیے ختم کی گئی ہے کیونکہ اس نے مصری حکومت اور وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اسرائیلی شہریت حاصل کی تھی۔ سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ 23 سالہ نجلا سلیمان پانچ سال کی عمر میں اپنے والد ین کے ہمراہ فلسطین کے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے میں جابسی تھیں اور انہوں نے اسرائیل کی شہریت اختیارکر لی تھی۔ ”نانا“ کے نام سے شہرت پانے والی نجلا سلیمان کا کہنا ہے کہ میرا اصل وطن مصر ہے مگر میں حیران ہوں کہ مصری حکومت نے میری شہریت کیوں ختم کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...