تامل ناڈو میں شدیدبارشیں،55افرادہلاک،بجلی بند،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

تامل ناڈو میں شدیدبارشیں،55افرادہلاک،بجلی بند،ٹرینوں کی آمدورفت معطل
تامل ناڈو میں شدیدبارشیں،55افرادہلاک،بجلی بند،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

  

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک 55 سے زیادہ افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تامل ناڈو حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں بارش سے ہونیوالی 55 لوگوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے زیادہ تر علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ چنائی کے علاقوں سینٹ تھامس ماؤنٹ اور ویلاچیری سمیت کئی حصوں میں پانی بھر جانے سے ریلوے کے پل بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت تھم گئی ہے جبکہ ریاست میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دنوں تک تامل ناڈو میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی