پاکستان ٹیم بھارت نہ جائے ، شہریار خان پاکستان کی عزت کو پیسے میں تول رہا ہے: سرفراز نواز

پاکستان ٹیم بھارت نہ جائے ، شہریار خان پاکستان کی عزت کو پیسے میں تول رہا ہے: ...
پاکستان ٹیم بھارت نہ جائے ، شہریار خان پاکستان کی عزت کو پیسے میں تول رہا ہے: سرفراز نواز

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت جاکر کسی صورت سیریز نہیں کھیلنی چاہیے, چیئرمین پی سی بی شہریار خان پاکستان کے عوام کی عزت کو پیسے میں تول رہا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی کے بیان پر ردِ عمل میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کی میزبانی پاکستان کا حق ہے اور پاکستان کو کسی صورت بھارت نہیں جانا چاہیے کیونکہ بھارت میں سیریز ہونے سے پاکستان کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔ 2012 میں بھی پاکستان کو سیریز کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔شہریار خان جیسے بے شرموں نے پاکستان کے عوام کو ہمیشہ شرمندہ کیا وہ کس منہ سے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت کے طلبگار ہیں حالانکہ پہلے بھی وہ حکومتِ پاکستان کی اجازت کے بغیر بھارت گئے تھے جس پر وزارتِ خارجہ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔شہریار خان پاکستان کی عزت کو پیسے میں تولنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل