حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ، سندھ حکومت کی بدین اورسانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ، سندھ حکومت کی بدین اورسانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ...
حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ، سندھ حکومت کی بدین اورسانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ نے بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے دوران دونوں اضلاع میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی مطلوبہ تعداد بھی میسر نہیں ہے اس لئے بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات تیسرے مرحلے میں کرائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان دونوں اضلاع میں انتخابات ملتوی کرانے کیلئے ارکان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مزید : اسلام آباد