زین قتل کیس، پنجاب حکومت نے مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے زین قتل کیس میں ملزم مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ٹھوس شواہد موجود ہونے کے باوجود محض گواہوں کے منحرف ہونے پر مصطفی کانجو کو بری کر دیا اور پراسیکیوشن کو کیس ثابت کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ اپیل میں لاہور ہائیکورٹ سے مصطفی کانجو کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔