سندھ حکومت کی درخواست، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، بدین میں مقررہ وقت پر ہوں گے

سندھ حکومت کی درخواست، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، بدین میں مقررہ ...
سندھ حکومت کی درخواست، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، بدین میں مقررہ وقت پر ہوں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر سانگھڑ میں بلدتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں جبکہ بدین میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو دی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ درخواست چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں اضلاع میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی مطلوبہ تعداد بھی میسر نہیں ہے اس لئے بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات تیسرے مرحلے میں کرائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں اضلاع میں انتخابات ملتوی کرانے کیلئے ارکان سے مشاورت کی جس کے بعد سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کافیصلہ کیا گیا تاہم بدین میں انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے اور مقررہ وقت پر انتخابات ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں