بھارت دنیا میں سونے کا سب سے بڑا خریداربن گیا،پاکستانیوں نے بھی 3 ماہ میں 9ٹن سے زائد سونا خریدلیا

بھارت دنیا میں سونے کا سب سے بڑا خریداربن گیا،پاکستانیوں نے بھی 3 ماہ میں 9ٹن ...
بھارت دنیا میں سونے کا سب سے بڑا خریداربن گیا،پاکستانیوں نے بھی 3 ماہ میں 9ٹن سے زائد سونا خریدلیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگا ہویا سستا بھارتی اورپاکستانی خواتین سونے کے زیورات کے بغیرنہیں رہ سکتیں،اسی لئے تو دونوں ممالک نے محض تین ماہ میں ٹنوں کے حساب سے سونا خرید لیا .

ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان میں 9.2 ٹن سونا خریدا گیاجس میں سے 5.9 ٹن سونا زیورات بنوانے کے لیے استعمال ہواجبکہ3.3 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا، دنیا بھر میں سونے کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے،، تین ماہ کے دوران بھارتیوں نے 268 ٹن سونا خریدا ،جس میں سے 211 ٹن سونے کے زیورات اور 57 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا. چینی بھی سونے کی محبت میں مبتلا پائے گئے، جونوے روز میں 240 ٹن سونا گھروں کو لے گئے ، جن میں سے 187ٹن سونا زیورات اور 52 ٹن سے زائداینٹوں اور اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران امریکہ میں 59 ٹن ، جرمنی میں 33 ٹن ، تھائی لینڈ میں 23ٹن ، ترکی میں 22. ٹن اور ایران میں 20 ٹن سونا خریدا گیا.

مزید : بزنس


loading...