الزرونی منی لانڈرنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا تو تحقیقات کریں گے: سٹیٹ بینک

الزرونی منی لانڈرنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے ساتھ معاملہ ...
الزرونی منی لانڈرنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا تو تحقیقات کریں گے: سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ الزرونی منی لانڈرنگ سکینڈل کا پاکستان سے تعلق نہیں اور اگر پاکستان میں لین دین کے ثبوت ملے تو تحقیقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف خانانی کا کسی پاکستانی ایکسچینج کمپنی سے تعلق نہیں اور نہ ہی منی لانڈرنگ سکینڈل کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر یہ معاملہ حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھایا گیا تو تحقیقات ہوں گی اور پاکستان میں لین دین کے ثبوت ملے تو ایکشن ہو گا۔