محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین کو فری ہینڈ دیدیا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین کو فری ہینڈ دیدیا ہے: وزیراعلیٰ سندھ
محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین کو فری ہینڈ دیدیا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور اینٹی کرپشن کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران 328 کیس رجسٹر کئے اور 431 کیسز کے چالان جمع کرائے ہیں جبکہ اینٹی کرپشن میں محکمہ بلدیات کے 75 افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کو فری ہینڈ دیدیا ہے جو بلاتفریق کارروائی کر رہے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...