’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘موبائل فون نے فرانسیسی شہری کی زندگی بچا لی

’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘موبائل فون نے فرانسیسی شہری کی زندگی بچا لی
’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘موبائل فون نے فرانسیسی شہری کی زندگی بچا لی

  


پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،اسکی ایک مثال پیرس حملوں میں سامنے آئی جہاں ایک فرانسیسی شہری دہشت گردوں کے حملے میں معجزاتی طور پر بچ گیا۔فرانسیسی شہری سیلویسٹر نے بتایاکہ وہ اپنے موبائل فون پر بات کر رہاتھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔اس دوران بم دھماکے سے نکلنے والا ایک بال بیرنگ سیدھا آکر اس کے فون میں لگااور وہ گر گیا ۔

بال بیرنگ سے اس کے موبائل فون میں سوراخ ہوگیا جونیچے تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے ۔

شہری سیلویسٹر نے مزید بتایاکہ اگر وہ فون پر بات نہ کررہاہوتا تو وہ اس وقت زندہ نہ ہوتا اور بال بیرنگ سر چیر کرگزر چکاہوتا۔واضح رہے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ریسٹورنٹس ، کنسرٹ ہال اور سٹیڈیم پر دہشت گردوں کے حملوں میں 178 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...