فرانسیسی صدر کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی:اولوند

فرانسیسی صدر کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی:اولوند
فرانسیسی صدر کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی:اولوند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر نے پیرس حملوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیااور کہاکہ حملے کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی جبکہ داعش نے اعلان کیاہے کہ فرانس کی موجودہ پالیسی جاری رہنے تک دہشتگردی کا ہدف رہے گا۔
فرانسیسی صدر اولوندنے کہاہے کہ حملے کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی تاہم فرانس میں موجود دہشتگردوں کے ساتھیوں نے اُن کی مدد کی ۔ اُنہوں نے 127افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔
دوسری طرف فرانسیسی پولیس نے جمعرات تک ملک میں عوامی مظاہروں پر پابندی عائد کردی ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ پالیسی جاری رہنے تک فرانس ہدف رہے گا ، کارروائی میں آٹھ خودکش حملہ آوروں نے بھی حصہ لیا۔