ذوالفقار مرزا جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں، الیکشن کمیشن ایکشن نہیں لے رہا: سعید غنی

ذوالفقار مرزا جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں، الیکشن کمیشن ایکشن نہیں لے رہا: ...
ذوالفقار مرزا جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں، الیکشن کمیشن ایکشن نہیں لے رہا: سعید غنی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا جلسوں میں مخالفین کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن ان کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنماءکے بیٹے کو قتل کیا گیا ، ذوالفقارمرزا اپنے جلسوں میں مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں بھی پیپلز پارٹی سوئپ کرے گی، مخالفین سانگھڑ میں شکست دیکھ کر فرار چاہ رہے ہیں۔

مزید : کراچی