چیف الیکشن کمشنر کا بدین میں متنازعہ ریٹرننگ افسر تبدیل، 2013ءوالے پولنگ سٹیشنز بحال کرنے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر کا بدین میں متنازعہ ریٹرننگ افسر تبدیل، 2013ءوالے پولنگ ...
چیف الیکشن کمشنر کا بدین میں متنازعہ ریٹرننگ افسر تبدیل، 2013ءوالے پولنگ سٹیشنز بحال کرنے کا حکم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے بدین میں متنازعہ ریٹرننگ افسر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بدین کے متنازعہ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرنے اور 2013ءوالے پولنگ سٹیشنز بحال کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ بدین اور سانگھڑ میں پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں تاہم دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے الزامات کی تردید کی تھی۔ سردار رضا خان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کی شکایات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے کہا کہ آپ کے خلاف پولنگ سکیم تبدیل کرنے اور جانبداری کے الزامات ہیں جس پر بدین اور سانگھڑ کے ڈی آر اوز نے الزامات کی تردید کر دی اور کہا کہ انہوں نے پولنگ سکیم تبدیل کی ہے اور نہ ہی جانبدار ہیں۔

اجلاس کے دوران سردار رضا خان نے دیگر اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد بدین کے متنازعہ ریٹرننگ افسر کوتبدیل کرنے اور 2013ءوالے پولنگ سٹیشنز بحال کرنے کا حکم دیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...