افغانستان میں قیامِ امن کیلئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے ، دنیا طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہے: عمران خان

افغانستان میں قیامِ امن کیلئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے ، دنیا طالبان سے مذاکرات ...
افغانستان میں قیامِ امن کیلئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے ، دنیا طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں افغانستان میں قیامِ امن کیلئے کوشش کرنی چاہیے کچھ لوگوں نے مجھے طالبان خان بھی کہا لیکن آج پوری دنیا طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آٹھویں یومِ تاسیس پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں کرسی اور انا پر لڑائیاں دیکھ رہاہوں۔ دیکھ رہاہوں بڑی تیزی سے پارٹی بڑی ہوئی، تحریکِ انصاف چاروں صوبوں کی زنجیر بنے گی ،تحریکِ انصاف آج وفاق کی علامت بن گئی ہے، چاروں صوبوں کے نوجوان آج تحریکِ انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں، تحریکِ انصاف ٹو پارٹی سسٹم توڑ کر وفاق کی جماعت بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف سے قرض لے کر اسے جیت قرار دیتے ہیں حکمران راہداری منصوبے کا بڑا حصہ پنجاب سے گزارنا چاہتے ہیں راہداری منصوبے کا روٹ کسی کو نہیں بتایا جارہا نئے پاکستان میں تمام صوبے ایک ساتھ ترقی کریں گے۔
جمہوریت لوگوں کو آزادی دے تبھی فائدہ ہے نانا کی تصویر لگا کر لیڈر نہیں بنا جاتا ملک آزاد ہے لیکن حکمران غلام ہیں کوئی بھی بزدل آدمی بڑا نہیں بن سکتا لوگوں کو نئے اور پرانے پاکستان کا فرق سمجھانا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -