بین الاقوامی عسکری ماہرین نے پیرس دہشتگرد انہ کارروائی کو ممبئی حملوں کی کاپی قرار دے دیا، دلچسپ منطق بھی بیان

بین الاقوامی عسکری ماہرین نے پیرس دہشتگرد انہ کارروائی کو ممبئی حملوں کی ...
بین الاقوامی عسکری ماہرین نے پیرس دہشتگرد انہ کارروائی کو ممبئی حملوں کی کاپی قرار دے دیا، دلچسپ منطق بھی بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی عسکری ماہرین نے پیرس دہشتگرد حملوں کو ممبئی حملوں کی کاپی قرار دے دیاہے ۔ بھارتی نجی ٹی وی زی نیوز کے مطابق ماہرین نے  پیرس حملوں پر مزید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقہ مغرب کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور مغربی ممالک کو اب سوچنا ہو گا کہ انہیں مستقبل میں دہشتگردی کے خطرات سے کیسے نمٹنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جان ملر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سانحہ پیرس کو ممبئی حملوں کی خوبخو کاپی قرار دیتے ہوئے دلچسپ منطق بھی بیان کر دی کہ اگر باریک بینی سے دیکھا جائے تو سانحہ پیرس اور ممبئی دہشتگرد حملوں 26/11ایک دوسرے سے بالکل مشابہہ ہیں ، دونوں ہولناک دہشتگرد حملوںمیں انتہائی کم اخراجات کے ذریعے خوفناک منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ممبئی دہشتگرد حملوں کے دوران چند دہشتگرد وں نے انتہائی محدود ذرائع ہونے کے باوجود پورے شہر کو یرغمال بنا لیا اور گھنٹوں لڑائی کرتے رہے اور لوگوں کو ریلوے سٹیشن ، گلیوںاور ہوٹلوں میں مارتے رہے ویسے ہی پیرس میں فٹبال سٹیڈیم پر عام شہریوں کے قتل عام کے بعد دہشتگرد گلیوں اور بازاروں میں لوگوں کو مارتے رہے اور آخر تک سکیورٹی فورسز بھی لڑتے رہے اور خود کش دھماکے بھی کرتے رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان چیزوں کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سانحہ پیرس سے ممبئی دہشتگردوں حملوں کی یاد تازہ کر دی گئی ہے۔