پاک فضائیہ کی شوال کے علاقے میں فضائی کارروائی ،22دہشتگرد ہلاک

پاک فضائیہ کی شوال کے علاقے میں فضائی کارروائی ،22دہشتگرد ہلاک
پاک فضائیہ کی شوال کے علاقے میں فضائی کارروائی ،22دہشتگرد ہلاک

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے 22دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہناہے کہ پاک افغان بارڈر کے قریب شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصو ل ہو ئی تھیں جس کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانے پر جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 22دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیاہے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں