پیرس حملوں کے بعد پورے یورپ میں خوف و ہراس، داعش کا یورپ اور امریکہ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان

پیرس حملوں کے بعد پورے یورپ میں خوف و ہراس، داعش کا یورپ اور امریکہ کے متعدد ...
پیرس حملوں کے بعد پورے یورپ میں خوف و ہراس، داعش کا یورپ اور امریکہ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان

  

پیرس/ دمشق(آئی اےن پی) فرانس کے شہر پیرس میں حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے مارچ میں یورپ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام اور عراق میں برسرِ پیکار دہشت گرد پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور مارچ میں یورپ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ داعش نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مستقبل میں روم، لندن اور واشنگٹن سمیت کئی شہروں پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں 178 افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں اور کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد فرانس کی سرحدیں بند اور پیرس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔حملوں کے بعد پورے یورپ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ہفتے کے آخری دن کافی گہما گہمی ہوتی ہے لیکن ہفتے کے دن یورپ میں افسردگی کی فضا طاری رہی۔

مزید : بین الاقوامی