عمران خود برگر اور بے بی بوائے ہیں،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنٹینر سیاست دان پیدا ہوئے، خورشید شاہ

عمران خود برگر اور بے بی بوائے ہیں،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنٹینر ...
عمران خود برگر اور بے بی بوائے ہیں،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنٹینر سیاست دان پیدا ہوئے، خورشید شاہ

  

سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک خود بے بی اور برگر بوائے ہیںوہ نوجوانوں کی بات کرتے ہیں لیکن نوجوان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ سیاست میں وہ لوگ بھی آگئے ہیں جن کو گراس روٹ کا پتہ نہیں ۔ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنٹینر سیاست دان پیدا ہوئے۔ ن لیگ بتائے کہ اس نے اپنے منشور پر کتنا عمل کیا۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلز ٹیکس لگائے جارہے ہیں لیکن عوام کو کچھ نہیں مل رہا۔ نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت کو کسی کی کوئی فکر نہیں۔ماضی کی روش ترک کرکے ہم ذمہ دارارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیتے ۔

مزید : قومی