پاکستان کو بھارت آکر کھیلنے کی دعوت نہیں دی،حکومت سے بات ہی نہیں ہوئی تو دعوت کیسے دے سکتے ہیں، ششانک منوہر

پاکستان کو بھارت آکر کھیلنے کی دعوت نہیں دی،حکومت سے بات ہی نہیں ہوئی تو ...
پاکستان کو بھارت آکر کھیلنے کی دعوت نہیں دی،حکومت سے بات ہی نہیں ہوئی تو دعوت کیسے دے سکتے ہیں، ششانک منوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو بھارت میں آکر سیریز کھیلنے کی دعوت نہیں دی۔ ان کی ابھی تک اپنی حکومت سے پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تو دعوت کیسے دے سکتے ہیں۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار سے اس بارے میں دو بار بات ہوئی ہے اور دو دن بعد دوبارہ ان سے بات ہوگی جس میں اس سیریز کے بارے میں فائنل کیا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیا تھا کہ بھارت سیریز اپنے گھر کھیلنا چاہتا ہے اور اس بارے میں ششانک منوہر نے بات بھی کی ہے

مزید :

کھیل -