پیرس حملے، ہال میں پھنس جانے والے شہری کا فیس بک پر دل دہلا دینے والا پیغام

پیرس حملے، ہال میں پھنس جانے والے شہری کا فیس بک پر دل دہلا دینے والا پیغام
پیرس حملے، ہال میں پھنس جانے والے شہری کا فیس بک پر دل دہلا دینے والا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) گزشتہ رات فرانسیسی دارالحکومت میں دہشت گردوں نے اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا جس کے بعد فرانس میں حالت جنگ کا سماں ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 160 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں نے چھ مختلف مقامات پر حملہ کیا جن میں پیرس میں واقع بٹاکلان کنسرٹ ہال بھی شامل تھا جہاں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔ یہ افراد یہاں ایک میوزک کنسرٹ میں شامل تھے اور انہیں میں بینجمن کازینووف نامی شخص بھی شامل تھا جس نے اس اندوہناک واقعے کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر رونگٹے کھڑے کر دینے والی پوسٹس بھیجیں۔

مزید جانئے: پیرس حملوں کے بعد پورے یورپ میں خوف و ہراس، داعش کا یورپ اور امریکہ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان
زخمی بینجمن نے اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا ”یہاں ہر طرف گولیاں برسائی جارہی ہیں، یہاں کچھ افراد زندہ بچے ہیں وہ سب کو ایک ایک کرکے کاٹ رہے ہیں۔ “ پھر اگلی پوسٹ میں لکھا ”میں زندہ ہوں۔ مجھے بس کچھ زخم آئے ہیں۔ یہاں بربادی ہے، ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں۔“ ایک اور پوسٹ میں بینجمن نے بتایا ” میں ابھی بھی بٹاکلان میں ہوں، میں پہلے فلور پر ہوں اور بری طرح زخمی ہوں۔“

بینجمن کی فیس بک پوسٹس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یرغمال بنائے گئے لوگوں پر 10 منٹ سے زائد وقت کے لئے مسلسل گولیاں برسائی جاتی رہیں اور اس دوران وہ اپنے سروں پر ہاتھ رکھ کر اور زمین پر لیٹ کر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ جس وقت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی درجنوں افراد دنیا سے رخصت ہوچکے تھے۔ جب پولیس نے کارروائی شروع کی تو تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا جبکہ کنسرٹ ہال کو دہشتگردوں سے کلیئر کرانے کے آپریشن کے دوران چار پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔