ایکنک نے آئیسکو اور لیسکو میں سمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ منظور کر دیاہے

ایکنک نے آئیسکو اور لیسکو میں سمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ منظور کر دیاہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکنک نے آئیسکو اور لیسکو میں سمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ منظو ر کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایکنک کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ آئیسکو میں سمارٹ میٹرنگ پر 18ارب جبکہ لیسکو میں سمارٹ میٹرنگ پر 30ارب روپے لاگت آ ئے گی ۔ایکنک نے مجموعی طور پر 220ارب روپے کے پانچ منصوبوں کی منظور ی دیدی ہے جن سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے 16ارب کے دو منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہاگیاہے کہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین عالمی بینک سے مشاور ت سے خریدی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد