’امن‘ کیلئے دو خواتین نے اپنی شرمناک تصاویر جاری کردیں لیکن یہ دراصل کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’امن‘ کیلئے دو خواتین نے اپنی شرمناک تصاویر جاری کردیں لیکن یہ دراصل کون ...
’امن‘ کیلئے دو خواتین نے اپنی شرمناک تصاویر جاری کردیں لیکن یہ دراصل کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  


بگوٹا (نیوز ڈیسک) کولمبیا میں جرائم کی ملکہ کا خطاب حاصل کرنے والی سابق قاتل حسینہ اور کئی سال تک اس کا تعاقب کرنے والی ایک دلکش پولیس والی نے اب مل کر امن کے فروغ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے، لیکن اس نیک کام کے لئے ایسا شیطانی طریقہ اختیار کیا ہے کہ دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔

جریدے ڈیلی میل کے مطابق اینا پاچیکو خوفناک جرائم پیشہ تنظیم Farcکے ساتھ مل کر کام کرتی تھی اور ایک مشہور گوریلا لیڈر تھی۔ دوسری جانب ایزابیل لونڈونو کولمبیا کی پولیس کی ایک مشہور افسر تھی جو کہ کئی سال تک اینا کی سراغ رسانی کرتی رہی۔ دونوں خواتین نے اپنے سابقہ کیریئر کو خیر باد کہہ کر کولمبیا کے تمام متحارب گروپوں میں امن کروانے کے لئے مشترکہ کوشش شروع کردی۔

مزید جانئے: وہ مشکلات جن کا سامنا ہر پاکستانی نوجوان لڑکی کو کرنا پڑتا ہے

ایزابیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے کولمبیا کے شدت پسند کلچر میں ایک دلکش خوبصورت اور نرم و نازک طریقے سے امن کا پیغام دینے کے لئے برہنہ فوٹوشوٹ پر رضامندی ظاہر کردی۔ دونوں خواتین نے کولمبیا کے مشہور میگزین ’سوہو‘ کے لئے اپنی برہنہ تصاویر بنوائیں جن میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ لپٹی ہوئی اور پیار کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ اینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی شخصیت کا دلکش اور نرم و نازک پہلو دنیا کے سامنے پیش کرکے اپنی گوریلا زندگی کا سفاکانہ تصور مٹانا چاہتی ہیں۔ دونوں خواتین کی انتہائی قابل اعتراض تصاویر میگزین کے سرورق پر بھی شائع کی جائیں گی، جس کی ایک جھلک میگزین کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ تصاویر سے محظوظ ہونے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں دیکھ کر ذہن میں امن کا خیال تو نہیں آتا البتہ چونکہ دونوں خواتین انتہائی دلکش ہیں لہٰذا وہ تفریح طبع کا اچھا موقع ضرور فراہم کررہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...