’مقامی افراد سے پہلے غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکالو‘ عرب ملک کی حکومت نے کمپنیوں کو ہدایت کردی، خطرے کی گھنٹی بجادی

’مقامی افراد سے پہلے غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکالو‘ عرب ملک کی حکومت نے ...
’مقامی افراد سے پہلے غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکالو‘ عرب ملک کی حکومت نے کمپنیوں کو ہدایت کردی، خطرے کی گھنٹی بجادی

  


مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل غیر معمولی کمی عمان کی آئل انڈسٹری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق عمان کی ایک وزارتی کمیٹی نے آئل انڈسٹری میں کام کرنے والے مقامی لوگوں کو نوکریوں سے محروم کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تیل و گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ مقامی افراد کو فارغ کرنے سے پہلے غیر ملکیوںکو فارغ کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزارتی کمیٹی نے سب کنٹریکٹرز اور کنٹریکٹرز سے کہا ہے کہ عمانی ملازمین کو فارغ کرنے سے پہلے تیل اور گیس کی صنعت میں کام کرنے والے ایسے غیر ملکیوں کو فارغ کیا جائے کہ جن کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے یا کہ جن کے کنٹریکٹ پہلے ہی محدود کئے جاچکے ہیں۔ نئے کنٹریکٹ کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان میں بھی غیر ملکیوں کی بجائے ملکی ملازمین کو ملازمت دینے کو ترجیح دی جائے۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی آنے والی ہے! برطانوی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

گلف نیوز کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 15سو سے زائد عمانی شہریوں کو تیل اور گیس کی صنعت سے فارغ کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر عمان میں آئل اینڈ گیس یونین کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ عمانی شہریوں کا روزگار ختم کرنے کا نوٹس لیاجائے۔ یونین سربراہوں کی طرف سے ہڑتال کی دھمکی بھی دی گئی تھی لیکن عمانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی مداخلت کے نتیجے میں ملازمت کے خاتمے کے خطرات کا رخ اب عمانی شہریوں کی بجائے غیر ملکیوں کی طرف ہوجائے گا، جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئل اینڈ گیس یونینز کی طرف سے احتجاجی ہڑتال نہیں کی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...