عمران خان کل میانوالی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں گے

عمران خان کل میانوالی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں گے
عمران خان کل میانوالی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل دو روزہ دورے پر اپنے آبائی علاقے میانوالی پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنے دو روز ہ دورے کے دوران موسیٰ خیل ،کندیاں ،خان گاہ پل ،پیپلاں اور حافظ والا کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے خطاب بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ عمران خان اس وقت دور روزہ سندھ کے دورے پر موجود ہیں اور آج رات وہاں سے واپس آئیں گے اور کل میانوالی کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کارکنوں کی جانب سے خراب کارکردگی کے باعث انہیں نے دونوں صوبوں میں دوسرے مرحلے کے انتخاب کیلئے کارکنوں میں جوش کو دوبارہ بھرنے کیلئے خود میدان میں اترنے کا اعلان کیا تھا ۔