بڑوں کے لئے’ماں‘ کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت

بڑوں کے لئے’ماں‘ کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت
بڑوں کے لئے’ماں‘ کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھرسے لے کر گاڑی تک تو سب کچھ دنیا میں کرائے پر مل ہی جاتا تھا مگر اب ”ماں“ بھی کرائے پر دستیاب ہے۔یقینا آپ کو یقین نہیں آیا ہو گا مگر جان لیجیے کہ نیویارک میں ایک خاتون نے کرائے پر بطور ماں اپنی خدمات نوجوانوں کو پیش کرنا شروع کر دی ہیں اور وہ ان سے فی گھنٹہ 40ڈالرز (تقریباً 4200روپے) وصول کر رہی ہے۔ اس 63سالہ خاتون کا نام نینا کینیلے ہے۔ جو امریکہ کی ریاست کنیکٹیکٹ میں رہتی تھی اور 2سال قبل اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ نیویارک میں منتقل ہوئی ہے۔
نینا کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کی ماں کے طور پر ان نوجوانوں کے کپڑے نہیں دھوئیں گی اور ان کے لیے کھانا نہیں بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کی پڑھائی میں ان کی مدد کر سکتی ہیں، ان کی مختلف چیزیں درست کرسکتی ہیں، ان کے ساتھ شاپنگ کے لیے سپر مارکیٹ جا سکتی ہیں، کھانا کھانے کے لیے ہوٹل میں ان کا ساتھ دے سکتی ہے اور چائے کے کپ پر ان سے گپ شپ کر سکتی ہیں۔ وہ انہیں عام ماﺅں کی طرح زندگی کے متعلق مفید مشورے دیتی ہیں اور نصیحتیں کرتی ہیں۔

مزید جانئے: ماؤں کی ایک عادت جو اُن کے بیٹوں کے زندگی میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھا دیتی ہے، 75 سال پر محیط تاریخی تحقیق میں اہم انکشاف
نینا نے بتایا کہ ”جب میں اپنے خاندان کے ساتھ نیویارک منتقل ہوئی تو مارکیٹ میں یا واک پر مجھے اجنبی لوگ ملتے جو جلد ہی مجھ سے باتیں کرنے لگ جاتے اور اپنے دکھ سکھ شیئر کرتے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا جیسے وہ مجھ میں ماں کی شفقت تلاش کرر ہے ہیں۔ یہیں سے مجھے اس کام کا آئیڈیا ملا اور میں نے نیڈ اے موم(Need a Mom)کے نام سے یہ کاروبار شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیویارک میں میرا آئیڈیا مقبول ہو گیا تو میں امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی اس کی برانچیں کھولوں گی اور اس کام کے لیے ورکرز بھرتی کروں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -