ہائی کورٹ :ن لیگ ،تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت 309جماعتوں پر پابندی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :ن لیگ ،تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت 309جماعتوں پر پابندی کے لئے ...
ہائی کورٹ :ن لیگ ،تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت 309جماعتوں پر پابندی کے لئے درخواست دائر

  


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف، عوامی تحریک، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق )سمیت 309 سیاسی جماعتوں پرپابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔سلامت علی چوہان نامی شہری کی طرف سے ندیم اصغر ندیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اس درخواست میںان سیاسی جماعتوں پر انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے ، سالانہ اجلاس منعقد نہ کرنے اورپارٹی آئین تشکیل دیئے بغیر رجسٹریشن کرانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن پاکستان نے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، عوامی تحریک، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) سمیت 309 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کر رکھی ہیں جبکہ ان سیاسی جماعتوں نے اپنے آئین شائع نہیں کئے اور نہ ہی رکن بننے کے لئے کوئی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملنے والے فنڈز سے بھی عوام کو بے بہرہ رکھا جاتا ہے، ان سیاسی جماعتوں میں وفاقی سطح سے لیکر لوکل سطح تک کوئی جنرل کونسل منتخب نہیں کی گئی اور نہ ہی انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جاتے ہیں ، مذکورہ سیاسی جماعتیں ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی تحلیل کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 14 اکتوبر کو درخواست دی تھی مگر اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو تحلیل کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں جن سیاسی جماعتوں کو تحلیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ان میں عام آدمی جسٹس پارٹی، عام آدمی پارٹی آف پاکستان ، عام انسان موومنٹ، عام لوگ پارٹی پاکستان، پاکستان مزدور محاذ، پاکستان محمدی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ (ف)، پاکستان مسلم لیگ ( حسینی)اور پاکستان سنی تحریک بھی شامل ہیں۔

مزید : لاہور


loading...