انسانی جسم کا وہ عضو جسے سرجری کرکے نکال دیا جائے تو دوبارہ ’اُگ‘ آتا ہے، بالوں کے علاوہ یہ کونسی چیز ہے؟ آپ بھی جانئے

انسانی جسم کا وہ عضو جسے سرجری کرکے نکال دیا جائے تو دوبارہ ’اُگ‘ آتا ہے، ...
انسانی جسم کا وہ عضو جسے سرجری کرکے نکال دیا جائے تو دوبارہ ’اُگ‘ آتا ہے، بالوں کے علاوہ یہ کونسی چیز ہے؟ آپ بھی جانئے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جس طرح ہمارے بال کٹوانے کے بعد دوبارہ بڑے ہو جاتے ہیں یا بالکل مونڈھ دیئے جائیں تو پھر سے اگ آتے ہیں اسی طرح ہمارے جسم کا ایک اور عضو بھی ہے جسے اگر سرجری کے ذریعے جسم سے کاٹ کر نکال دیا جائے تو وہ دوبارہ اگ آتا ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون سا عضو ہے؟یہ عضو گلے کی گلٹیاں (tonsils)ہیں۔ٹانسلزدراصل لمفائیڈ ٹشوز ہوتے ہیں جو گلے کے آخر میں زبان کی جڑ سے جا کر ملتے ہیں۔ بچوں کی قوت مدافعت میں ٹانسلز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید جانئے: وہ ایک قدرتی غذا جس کا استعمال کرنے والے مردوں کے پسینے کی خوشبو خواتین کو بے حد پسند آتی ہے، سائنسدانوں کا انتہائی حیران کن انکشاف

ٹانسلز چھوٹی عمر میں جراثیموں کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہیں جس سے جسم کا مدافعتی نظام حرکت میں آ جاتا ہے اور بچوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔لیکن جب آدمی بڑا ہو جائے تو ٹانسلز سکڑ کر چھوٹے ہو جاتے ہیں اور کام چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ جب انسان بڑا ہو جاتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام پوری طرح طاقتور ہو چکا ہوتا ہے اورجسم کو ٹانسلز کی مزیدضرورت نہیں رہتی۔اگر سرجری کے ذریعے ٹانسلز کو پوری طرح جڑ سے نکال دیا جائے تو ان کے دوبارہ واپس آنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے لیکن اگر سرجن ان کی جڑ کا کچھ حصہ چھوڑ دے تو یہ دوبارہ اگ آتے ہیں اور اپنے اصل سائز میں آ جاتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...