ہائی کورٹ :غازی علم دین شہید، بھگت سنگھ کے مقدمات "ری اوپن"کرانے کے لئے متفرق درخواست دائر

ہائی کورٹ :غازی علم دین شہید، بھگت سنگھ کے مقدمات "ری اوپن"کرانے کے لئے متفرق ...
ہائی کورٹ :غازی علم دین شہید، بھگت سنگھ کے مقدمات

  

لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ میںغازی علم دین شہید اور بھگت سنگھ کے مقدمات "ری اوپن "کرنے کی درخواستوںکی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست امتیاز رشید قریشی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میںموقف اختیار کیا گیاہے کہ مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے 24 مئی 2013ءکو غازی علم دین شہید اور بھگت سنگھ کے کیسز ری اوپن کرنے کے لئے دائر دو مختلف درخواستوں پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی مگر چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مذکورہ درخواستوں کو لارجر بنچ کے روبرو پیش نہیں کیا گیا، اگر درخواستوں پر جلد سماعت نہ کی گئی تو وہ غیر موثر ہو جائیں گی، لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواءدرخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غازی علم دین شہید اوربھگت سنگھ کے مقدمات کی سماعت یک طرفہ طور پر کی گئی تھی اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے بغیر انہیں سزائے موت سنا کر ناحق پھانسی چڑھا دیا گیا تھا ۔دونوں اس خطہ کے ہیرو ہیں ،اس لئے ان کے خلاف مقدمات ری اوپن کرکے ان کی دباورہ سماعت کی جائے ۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ غازی علم دین شہید اور بھگت سنگھ کو قومی ہیروز کا درجہ دیا جائے ۔

مزید : لاہور