جسٹس محمود باجوہ نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا

جسٹس محمود باجوہ نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا ...
جسٹس محمود باجوہ نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا

  


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔انسداد دہشت گردی کی عدالتوں ، محکمہ پراسکیوشن اور محکمہ داخلہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید حکم جاری کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پرانے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں ۔بیرون ملک فرار ملزموں کے ریڈ وارنٹ حاصل کر کے انٹرپول کے ذریعے انہیں گرفتار کیا جائے ، اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے ، انہوں نے محکمہ پراسکیوشن کو ہدایت کی کہ پراسکیوشن کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور ملزموں کے چالانوں کی مکمل سکروٹنی کرنے کے بعد عدالتوں میں پیش کئے جائیں تا کہ ملزم سزاﺅں سے نہ بچ سکیں۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز، سپیشل سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او امین وینس، پنجاب بھر کے اضلاع کے ریجنل پولیس افسران، ممبر انسکپشن ٹیم صفدر سیلم شاہد، ایڈیشنل ممبر انسپکشن ٹیم محمد سرور نے شرکت کی، فاضل جج نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ججز کو ہدایت کی کہ پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر سماعت کر کے نمٹایا جائے۔

مزید : لاہور


loading...