وہ جوڑا جس نے صرف یوٹیوب سے کروڑوں روپے بناڈالے، یہ کیسے ممکن ہوا؟ انتہائی حیران کن کہانی

وہ جوڑا جس نے صرف یوٹیوب سے کروڑوں روپے بناڈالے، یہ کیسے ممکن ہوا؟ انتہائی ...
وہ جوڑا جس نے صرف یوٹیوب سے کروڑوں روپے بناڈالے، یہ کیسے ممکن ہوا؟ انتہائی حیران کن کہانی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب پر لاکھوں صارفین نے اپنے چینلز بنا رکھے ہیں اور وہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں لیکن یوٹیوب کا ایسا استعمال کم ہی لوگوں نے کیا ہو گا جیسا اس برطانوی میاں بیوی نے کیا۔ 27جم کیمپ مین اور اس کی 26سالہ بیوی تانیہ بر اب تک یو ٹیوب سے 20لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً32کروڑ11لاکھ روپے) کما چکے ہیں۔ دونوں نے یوٹیوب سے کمائی ہوئی رقم سے لندن میں 4بیڈ رومز کا ایک گھر خرید رکھا ہے اور جس میں انہوں نے یوٹیوب کی ویڈیوز بنانے کے لیے خصوصی سٹوڈیوبھی بنا رکھا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے چینل کو 70لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے اور دونوں اپنے ان ستر لاکھ شائقین سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف چیزوں کی تشہیر کرتے ہیں۔

مزید جانئے: ارب پتی حجام، چھوٹی سی دکان سے درجنوں قیمتی گاڑیوں کے مالک تک کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ ایسی کہانی کہ عقل کو دنگ کردے

جم کیمپ مین اور تانیہ بر یوٹیوب کے ذریعے پنسل کیس سے لے کر میک اپ کے برشز تک ہر چیز فروخت کرتے ہیں اور ان کے سبسکرائبرز ان کی چیزیں خریدنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ان کے چینل کی مقبولیت اور سبسکرائبرز کی تعداد دیکھ کر انہیں مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے عوض خطیر رقوم دے رہی ہیں۔ جس سے ان کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی اب یوٹیوب سٹار بن چکے ہیں اور ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس