ٹویٹر پر جہاز اڑانے کی دھمکی ،ائر فرانس کے طیارے کی ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم ائرپورٹ پر لینڈنگ، تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا

ٹویٹر پر جہاز اڑانے کی دھمکی ،ائر فرانس کے طیارے کی ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم ...
ٹویٹر پر جہاز اڑانے کی دھمکی ،ائر فرانس کے طیارے کی ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم ائرپورٹ پر لینڈنگ، تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا

  


ایمسٹر دیم( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹویٹر پر دھمکی ملنے کے بعدائر فرانس کا ایک طیارہ ہنگامی طور پر ایمسٹر ڈیم ائر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائر فرانس کی فلائٹ نمبر 1741 ہالینڈ سے  فرانس کے شہر پیرسجارہی تھی کہ کنٹرول ٹاور کو ٹویٹر پر ایک دھمکی موصول ہوئی کہ اس طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے جس سے اس کو اڑا دیا جائے گا جس کے بعد اس پرواز کو ہنگامی طور پرایمسٹرڈیم ائر پورٹ پر اتا ر لیا گیا اور ائرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔بعدازاں طیارے کو تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چھ مقامات پر دہشتگردی کے واقعہ میں 180 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق ہونے والے میں بیلجیم کے شہری بھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...