لوگ اپنے ہمسفر سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ ماہر نفسیات نے بتادیا، معمہ حل کردیا

لوگ اپنے ہمسفر سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ ماہر نفسیات نے بتادیا، معمہ حل ...
لوگ اپنے ہمسفر سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ ماہر نفسیات نے بتادیا، معمہ حل کردیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی معمہ نہیں ہے کہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے بے وفائی کرتے ہیں مگر یہ بات ضرور معمہ ہے کہ یہ لوگ اپنے ساتھی سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟مگر اب ماہرین نفسیات نے اس”کیوں“ کامعمہ حل کر دیا ہے۔ماہر نفسیات سام اوین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ ایسے لوگ اپنے ساتھی کی قدرشناسی نہیں کر پاتے۔ جو لوگ بے وفائی کرتے ہیں وہ دراصل اپنے پارٹنر کے ساتھ اپنے اصل رشتے کو فراموش کر بیٹھتے ہیں ۔ وہ اس رشتے میں اپنی حصہ داری اور کردار کو بھول کر اپنے پارٹنر کی خامیوں پر نظر رکھنا آسان سمجھتے ہیں۔ایسے لوگ جب کہیں باہر تعلق استوار کرتے ہیں تو پارٹنر سے ان کی توجہ مبذول ہو جاتی ہے ۔ حالانکہ وہی ان کے لیے اصل اور اہم چیز ہوتی ہے جس سے وہ اپنی توجہ ہٹا لیتے ہیں۔

مزید جانئے: وہ مشکلات جن کا سامنا ہر پاکستانی نوجوان لڑکی کو کرنا پڑتا ہے

بے وفائی کی وجوہات میں فریقین کا اپنے رشتے کے متعلق آپس میں گفتگو نہ کرنا بھی ایک وجہ ہے۔ ایسے لوگوں میں فاصلے بڑھ جاتے ہیں اور وہ بالآخر بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔دوسری طرف اگر ایک فریق ہر وقت مسائل ہی کی بات کرتا رہے کہ یہ ہو گیا اور وہ ہو گیا، اورکبھی خود ان کے حل پر توجہ نہ دے تو اس کا یہ رویہ دوسرے فریق کو اس سے دور کرتا ہے اور بے وفائی کے لیے اکساتا ہے کیونکہ اس کے اس روئیے سے وہ اکتا چکا ہوتا ہے اور وہ کہیں اور سکون کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے۔اگر رشتے میں جسمانی اور جذباتی انسیت اور رومانویت کی کمی واقع ہو جائے تو اس سے دوسرا فریق سمجھتا ہے کہ اسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس سے اس میں کم مائیگی کا احسا س بیدار ہوتا ہے اور وہ بے وفائی کے راستے پر چل پڑتا ہے۔

اگر ایک پارٹنر مسلسل ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کر رہا ہو جو ان کے رشتے کے لیے بہت اہم ہوتی ہیں تو اس سے دوسرے میں کم وقعتی کا احساس پیدا ہوتا ہے جو اسے غلط راستے پر لے جاتا ہے۔ اپنے پارٹنر کے لیے محبت کے دو لفظ بول دینا اور اس کی معمولی تعریف کر دینا ہی اسے اپنی اہمیت کا احساس دلانے کے لیے کافی ہوتا ہے اور یہی ایک پائیدار رشتے کی بنیاد ہوتی ہے۔سام اوین کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہو کہ آپ کا پارٹنر آپ سے بے وفائی نہ کرے تو اسے اس کی اہمیت اور اپنی محبت کا احساس دلائے رکھو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...