حالات تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہے ہیں، پوپ فرانسس

حالات تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہے ہیں، پوپ فرانسس
حالات تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہے ہیں، پوپ فرانسس

  


ویٹی کن( مانیٹرنگ ڈیسک )پوپ پال پوپ فرانسس نے پیرس حملوں کو تیسری عالمی جنگ کی طرف ایک قدم قرا دیدیا ہے ۔ ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ حالات  تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ۔ اس سے بچنے کیلئے سب مذاہب کے لوگوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا  میں ان حملوں پر لرز کر رہ گیا ہوں ان کا کسی مذہب یا کسی انسانی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چند دہشت گرد پوری دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے ۔دوسری طرف جرمنی نے پیرس حملوں کو پناہ گزینوں کے معاملے سے نہ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا پناہ گزینوں کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں جعمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے مذموم مقاصد کیلئے آئے تھے ان حملوں میں معصوم پناہ گزینوں کا کوئی قصور نہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...