اچھا شوہر تو نہیں لیکن بہترین باپ بننے کی صلاحیت ہے: دبنگ سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خا ن عرف صلو بھائی آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری طرف حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ جوبولی ووڈ انڈسٹری کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑچکی ہے کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ۔ گذشتہ روز اِنکی شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صلو بھائی کاکہنا تھا کہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا لہٰذا شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے موقع پر اداکارہ سونم کپور بھی انکے ہمراہ تھیں۔سلمان خان کے اس جواب پر سونم کپور کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی والدہ کی عزت اور انسےمحبت کرتا ہے وہ بیوی سے بُرا سلوک کیسے کر سکتا ہے؟جبکہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ،تاہم وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے۔