وقار کو ٹی وی اوروسیم اکرم کو نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر ٹیم میں سلیکٹ کیا : عمران خان

وقار کو ٹی وی اوروسیم اکرم کو نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر ٹیم میں سلیکٹ کیا : ...
 وقار کو ٹی وی اوروسیم اکرم کو نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر ٹیم میں سلیکٹ کیا : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کرکٹ کے بارے مین ماضی کے راز افشا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے فوڈ پوازئنگ تھی گھر میں آرام کررہا تھا اور وقار یونس کو کھیلتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا تو انہیں سلیکٹ کرلیا۔یہ باتیں انہوں نے ” دنیا ٹی وی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائیں۔انہوں نے مزید بتایا وسیم اکرم کو میں نے نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا تو انہیں ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔انضمام الحق کو بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایک کلب کو کہا تھا کہ کسی اچھے بیٹسمین سے ملاﺅ۔انہوں نے انضمام سے ملایا تو مجھے اس میں ٹیلنٹ نظر آیا تو انہیں سلیکٹ کرلیا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -