ادارے دیانتداری سے کام کریں تو 75 فیصد مقدمات عدالت میں آئیں ہی نہیں :چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہاہے کہ ملک میں بیڈ گورننس کا ماحول بنا ہواہے ،ادارے دیانتداری سے کام کریں تو 75فیصد مقدمات عدالت میں آئیں ہی نہیں ۔حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اپنے فرائض ادا کریں تو لوگوں کو عدالت میں آنے کی ضرورت ہی نہ پڑے ،رواں سال خالی اسامیوں پر ججز کی تعیناتی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ نظام عدل کے دو حصے ہیں ۔