ہری پور : مسافر کوچ اور کار میں ٹکر ،3افراد جاں بحق ،2زخمی
ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہری پورکے نواحی علاقے بالڈھیری میں مسافر کوچ کی ٹکر سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بالڈھیری میں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
مصر میں سیلفی لیتے ہوئے 2لڑکیاں چوتھی منزل سے نیچے آگری ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ مرنے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

