سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل معاشی ایجنڈا پیش کریں: خالد عثمان

سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل معاشی ایجنڈا پیش کریں: خالد عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ آنے والے انتخاب سے قبل اپنا معاشی ایجنڈا کاروباری طبقہ کے سامنے پیش کرے کہ کیسے وہ گرتی ہوئی برآمدات اور معیشت کو سنبھالا دے گی۔ پروگریسو گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خالد عثمان نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کو پاکستان کی تمام جماعتوں بشمول حکومت کے منشور کو دیکھنا پڑے گا کے کس نے کاروباری طبقہ اور معیشت کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر میں بھی انہوں نے اس تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کو ابھی سے بلایا اور سنا جائے۔
کے کس طرح وہ معیشت جو اس وقت شدید دباؤ میں اس کہ سنبھالا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو ان سب کے منشور کو پرکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ اگلا الیکشن معاشیات پر لڑا جائے گا۔اجلاس میں عبدلودود علوی، اعجاز تنویر، ذیشان بخشی، ارشد چوہدری اور دوسرے بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -