کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اعظم خان سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اعظم خان سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اعظم خان سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے جس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں اعظم خان، راشد خان، جیسن روئے اور فراز احمد کو منتخب کیا۔ لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ اعظم خان پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے ہیں جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔کرکٹ حلقوں کی جانب سے اعظم خان کے انتخاب کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں میرٹ پر موقع دیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی سلیکشن ’مشکوک‘ ہو گئی ہے اور اب ان پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بھی موجود رہے گا لیکن اگر وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے تو یہ ان کے کیرئیر کیلئے بہت بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے۔