ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم پر کام کرنا چاہتی ہوں،روز علی

ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم پر کام کرنا چاہتی ہوں،روز علی
 ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم پر کام کرنا چاہتی ہوں،روز علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل روز علی نے کہاکہ وہ ٹی وی اور فلم دونوں پر کام کرناچاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوہمسایہ ممالک کے ڈراموں میں گلیمربہت زیادہ ہوتاہے مگر مقصدیت نہیں ہوتی جبکہ پاکستانی ڈرامہ ایک مقصد لئے ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اداکاری کامستقبل بہت روشن ہے اس لئے جو اداکاری میں ان ہوجاتاہے وہ کسی اور طرف کام ہی نہیں کرتا مگر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں پرفارمنس کے جوہر بھی دکھارہی ہوں۔ پاکستانی فلموں کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا ابھی بھی صرف گلیمرسے بھرپور فلمیں آرہی ہیں جن میں اداکاری و کہانی نام کی بھی نہیں ہوتی اس لئے فی الحال ٹی وی ڈراموں کو ہی ترجیح دوں گی۔

مزید :

کلچر -