’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘کے دستور و منشور کیلئے میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ کی ذمہ داری لگا دی گئی

’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘کے دستور و منشور کیلئے میاں خالد حبیب الٰہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘کے دستور و منشور، ضابطہ اخلاق اور اصول و ضوابط تحریر کرنے کے لئے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل، معروف قانون دان میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے جبکہ ان کی معاونت کے لئے جے یو پی (نورانی)، سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماء پاکستان (پیر اعجاز ہاشمی)، پاکستان سنی تحریک، نظام مصطفے پارٹی اور جے یو پی (نیازی) کے نمائندوں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ نظام مصطفے متحدہ محاذ کے 20 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں دستور و منشور منظور کیا جائے گا اور اتحاد میں شامل تمام جماعتیں کے سربراہ اس پر دستخط کریں گے۔ 20 نومبر کے اجلاس کے لئے محاذ کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اس اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔