پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سبزیوں پر ہل چلانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سبزیوں پر ہل چلانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غریب کسانوں کی سبزیوں پر ہل چلانے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔فوڈ اتھارٹی کسانوں کی محنت پر پانی پھیر رہی ہے۔لوڈشیڈنگ اور نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے غریب کسان اپنی سبزیوں اور فصلوں کو نالوں کا گندہ پانی دینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غریب کسانون کی سبزیوں اور فصلوں پر بے دردی سے ہل چلائے جا رہے ہیں۔غربت اور مہنگائی کے دور میں کسان پہلے ہی فاقو کی زندگیاں گزار رہے ہیں اور اب فوڈ اتھارٹی نے ان کی محنت پر پانی پھیرنا شروع کردیا ہے۔بجلی کی روز بروز بڑھتی لوڈشیڈنگ اور نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے غریب کسان اپنی سبزیوں اور فصلوں کو نالوں کا گندہ پانی دینے پر مجبور ہیں ۔حکومت کسانوں کو مہنگے بجلی کے ریٹ لگا رہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی نہیں مل رہی ۔لہذا یہ ایوان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے اور نہری پانی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہیں اس کا ٹائم فریم بھی درست کرے نہری پانی سیاسی اورسفارشی بنیادوں پر تقسیم کرنا بند کیا جائے ۔