مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے، سردار احمد

مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے، سردار احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سید سردار احمد نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ان کی ملاقات کرائی تھی۔فاروق ستار کو رات میں رینجرز نے گرفتار کیا اور صبح وہ پارٹی سربراہ بن گئے، سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے مصطفیٰ کمال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کس کو سمجھا جائے آج تک واضح نہیں ہوا لیکن مصطفیٰ کمال واضح کریں اسٹیبلشمنٹ کون ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں حکومت کا حصہ رہا جب کہ کون کیا کرتا ہے آپ سب کو معلوم ہے۔
سردار احمد

مزید :

علاقائی -