ممبئی،چوروں نے 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا

ممبئی،چوروں نے 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذہین چوروں کی چوری کی انوکھی واردت ، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر رات کی تاریکی میں بنک لوٹ لیا گیا۔ کسٹمرز کے لاکرز سے زیورات اور نقدی غائب۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے جوہی نگر میں پیش آیا جہاں کچھ عرصہ قبل بنک کے پاس 2 لوگوں نے 1 دوکان کرائے پر لی تھی، جس میں ’’بالا جی‘‘ کے نام سے ایک جنرل سٹور کھولا گیا تھا لیکن یہ جنرل سٹور اکثر اوقات بند رہتا تھا، کبھی کبھار ہی کھلتا تھا، گزشتہ رات جب بنک کی 2 دن کی چھٹی تھی تو چوروں نے سرنگ بنا کربنک کو لوٹ لیا، بنک سے کسٹمرز کے لاکرز توڑ کر نقدی اور زیورات چرا لیے۔ذرائع کے مطابق یہ سرنگ بنک کی چھٹی کے دوران 2 دن میں ہی کھودی گئی ہے جو بنک سے شروع ہو کر بالا جی جنرل سٹورتک جاتی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس کی طرف سے دوکان کے مالک کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔
سرنگ والے چور

مزید :

علاقائی -