وزیر خزانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

وزیر خزانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنسز کی آئندہ سماعت (آج)منگل کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنسز کی آئندہ سماعت (آج)منگل کو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسحق ڈار اس حوالے سے ایک درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں ان کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کی جائے گی اور یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ ان کے بدلے ایک نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دی جائے جو عدالت میں ان کی نمائندگی کر سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 8 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحق ڈار کے معاون کو حکم دیا تھا کہ اسحق ڈار کو عدالت میں پیش کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ 14 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں درخواست دیں گے کہ ان کے موکل کی جگہ فیصل مفتی ایڈووکیٹ ان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسحق ڈار کی خراب طبیعت اور زیر علاج ہونے کے باعث وہ ذاتی طور پر پیش ہو کر عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 8 نومبر کو اسحق ڈار کے ضامن کو وارننگ دی تھی کہ اگر وہ انہیں عدالت میں پیش کرنے میں ناکام ہوگئے تو ان کے 50 لاکھ روپے کے مچلکے ضبط کرلیے جائیں گے۔
اسحق ڈار

مزید :

علاقائی -