نواں کوٹ: سنوکر کلب پر چھاپہ ،13جواری گرفتار

نواں کوٹ: سنوکر کلب پر چھاپہ ،13جواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقہ سے جواء کھیلتے ہوئے 13ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے داوپرلگی ہوئی رقم بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکار وائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پرچھاپہ مار کر13ملزمان پرویز ،طلال ،انور ،یونس ،امجد ،حنیف ،سونی ،کامران ،جنید،سلمان ،یاسر ،فاروق اورنذیرکوبلیئرڈ گیم پرجواء لگا کرکھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا اوران ملزما ن سے داوپرلگی ہوئی رقم بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -