چینی باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے: آئی جی پولیس

چینی باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے: آئی جی پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سی سی پی او لاہور ، تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اضلاع میں آنے والے سی پیک پراجیکٹس اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے چائینیز باشندوں کی سیکیورٹی کوسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران کے ہمراہ دورہ کرکے ری وزٹ کریں اور اس بات یقینی بنائیں کہ چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اے کیٹیگری کے تعلیمی اداروں بالخصوص مخلوط نظام تعلیم والے اداروں، مساجد ، امام بارگاہوں ، چرچز اور دیگر دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور حساس تعلیمی اداروں اور دینی عبادت گاہوں کے ارد گرد روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں ۔

مزید :

علاقائی -