چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق جنو بی چھا ؤ نی کے علا قے میں شیخ عر فا ن کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ65ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں عا رف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ملت پا ر ک کے علا قہ میںیو سف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔پر انی انا ر کلی کے علا قہ میں خا لد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،کا ہنہ میں جا ویدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں کا شف،ہڈ یا رہ میں بد رکی گاڑیاں اوریکی گیٹ میں فر خا ن،لا ڑ ی اڈہ اظہا ر،گا رڈن ٹا ؤ ن میں احمد ،مغل پو رہ میں افتخا ر اورفیصل ٹا ؤ ن میں اخلا ق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -