عدالتی حکم عدولی پر 4 تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں روکنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر 4 تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساؤنڈ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر 4 تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
فاضل جج نے لٹن روڈ،نشتر کالونی، نواب ٹاؤن اور کاہنہ تھانے کے ایس ایچ او کی تنخواہیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی پی او اکاؤنٹ آفس سے عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کے گواہان کو عدالت میں پیش نہیں کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -