حلقہ این اے 120 انتخابی عذرداری کیس ، ٹریبونل کا دائر اختیار چیلنج

حلقہ این اے 120 انتخابی عذرداری کیس ، ٹریبونل کا دائر اختیار چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 120کی انتخابی عذرداری کیس میں ٹریبونل کا دائر اختیار چیلنج کر دیا، ٹریبونل کے جج نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی نتائج الیکشن ٹریبوینل میں چیلنج کر تے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 29ہزار 607ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہیں کروائی گئی،درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں وفات پانے والے ووٹرز کے وو ٹ بھی کاسٹ کیے گئے ہیں ،لہذادرخواست کے حتمی فیصلے تک حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے، الیکشن ٹربیونل کے جج ڈسٹرکٹ سیشن جج ریٹائرڈ شاہد رفیق نے کیس کی سماعت شروع کی تو یاسمین راشد کے وکیل انیس علی ہاشمی نے ٹربیونل کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نئے الیکشن ایکٹ کے تحت سیشن جج درخواست کی سماعت نہیں کر سکتا بلکہ انتخابی عذرداری کی سماعت کا اختیار ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ یا حاضر سروس جسٹس کو دیا گیا ہے، الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دائرہ اختیار پر مزید دلائل کے لئے 20نومبر کوطلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -